Al-Mumtahanah
She that is to be examined • 13 Verses
O believers! Do not take My enemies and yours as trusted allies, showing them affection even though they deny what has come to you of the truth. They drove the Messenger and yourselves out ˹of Mecca˺, simply for your belief in Allah, your Lord. If you ˹truly˺ emigrated to struggle in My cause and seek My pleasure, ˹then do not take them as allies,˺ disclosing secrets ˹of the believers˺ to the pagans out of affection for them, when I know best whatever you conceal and whatever you reveal. And whoever of you does this has truly strayed from the Right Way.
Dr. Mustafa Khattab
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے کے لیے اور میری رضا جوئی کی خاطر (وطن چھوڑ کر گھروں سے)نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔تم اُن کے ساتھ دوستی کی طرح ڈالتے ہو، حالانکہ جو حق تمہارے پاس آیا ہے اُس کو ماننے سے وہ انکار کر چکے ہیں اور اُن کی روش یہ ہے کہ رسول کو اور خود تم کو صرف اِس قصُور پر جلا وطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب، اللہ پر ایمان لائے ہو۔ تم چُھپا کر اُن کو دوستانہ پیغام بھیجتے ہو، حالانکہ جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو اعلانیہ کرتے ہو، ہر چیز کو میں خوب جانتا ہوں۔ جو شخص بھی تم میں سے ایساکرے وہ یقیناً راہِ راست سے بھٹک گیا
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
If they gain the upper hand over you, they would be your ˹open˺ enemies, unleashing their hands and tongues to harm you, and wishing that you would abandon faith.
Dr. Mustafa Khattab
اُن کا رویّہ تو یہ ہے کہ اگر تم پر قابو پا جائیں تو تمہارے ساتھ دشمنی کریں اور ہاتھ اور زبان سے تمہیں آزار دیں۔ وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہو جاؤ۔
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
Neither your relatives nor children will benefit you on Judgment Day—He will decide between you ˹all˺. For Allah is All-Seeing of what you do.
Dr. Mustafa Khattab
قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں کسی کام آئیں گی نہ تمہاری اولاد۔ اُس روز اللہ تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا، اور وہی تمہارے اعمال کا دیکھنے والا ہے۔
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
You already have an excellent example in Abraham and those with him, when they said to their people, “We totally dissociate ourselves from you and ˹shun˺ whatever ˹idols˺ you worship besides Allah. We reject you. The enmity and hatred that has arisen between us and you will last until you believe in Allah alone.” The only exception is when Abraham said to his father, “I will seek forgiveness for you,˹” adding, “but˺ I cannot protect you from Allah at all.” ˹The believers prayed,˺ “Our Lord! In You we trust. And to You we ˹always˺ turn. And to You is the final return.
Dr. Mustafa Khattab
تم لوگوں کے لیے ابراہیمؑ اور اُس کے ساتھیوں میں ایک اچھا نمونہ ہے کہ انہوں نے اپنی قوم سے صاف کہہ دیا”ہم تم سے اور تمہارے اِن معبودوں سے جن کو تم خدا کو چھوڑ کر پُوجتے ہو قطعی بیزار ہیں، ہم نے تم سے کفر کیا اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لیے عداوت ہوگئی اور بیر پڑگیا جب تک تم اللہ واحد پر ایمان نہ لاؤ۔“مگر ابراہیمؑ کا اپنے باپ سے یہ کہنا (اِس سے مستثنٰی ہے) کہ ”میں آپ کے لیے مغفرت کی درخواست ضرور کروں گا، اور اللہ سے آپ کے لیے کچھ حاصل کر لینا میرے بس میں نہیں ہے“ (اور ابراہیمؑ واصحابِ ابراہیمؑ کی دعا یہ تھی کہ)”اے ہمارے رب، تیرے ہی اوپر ہم نے بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف ہم نے رجوع کر لیا اور تیرے ہی حضور ہمیں پلٹنا ہے
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
Our Lord! Do not subject us to the persecution of the disbelievers. Forgive us, our Lord! You ˹alone˺ are truly the Almighty, All-Wise.”
Dr. Mustafa Khattab
اے ہمارے رب، ہمیں کافروں کے لیے فتنہ نہ بنادے۔ اور اے ہمارے رب، ہمارے قصُوروں سے درگزر فرما، بے شک تُو ہی زبردست اور دانا ہے۔“
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
You certainly have an excellent example in them for whoever has hope in Allah and the Last Day. But whoever turns away, then surely Allah ˹alone˺ is the Self-Sufficient, Praiseworthy.
Dr. Mustafa Khattab
انہی لوگوں کے طرز عمل میں تمہارے لیے اور ہر اُس شخص کے لیے اچّھا نمونہ ہے جواللہ اور روزِآخر کا امید وار ہو۔ اِس سےکوئی منحرف ہو تو اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمُود ہے۔
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
˹In time,˺ Allah may bring about goodwill between you and those of them you ˹now˺ hold as enemies. For Allah is Most Capable. And Allah is All-Forgiving, Most Merciful.
Dr. Mustafa Khattab
بعید نہیں کہ اللہ کبھی تمہارے اور اُن لوگوں کے درمیان محبت ڈال دے جن سے آج تم نے دشمنی مول لی ہے۔ اللہ بڑی قدرت رکھتا ہے اور وہ غفور و رحیم ہے
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
Allah does not forbid you from dealing kindly and fairly with those who have neither fought nor driven you out of your homes. Surely Allah loves those who are fair.
Dr. Mustafa Khattab
اللہ تمہیں اس بات سے نہیں روکتا کہ تم ان لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا برتاؤ کرو جنہوں نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی ہےاور تمہیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا ہے۔ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
Allah only forbids you from befriending those who have fought you for ˹your˺ faith, driven you out of your homes, or supported ˹others˺ in doing so. And whoever takes them as friends, then it is they who are the ˹true˺ wrongdoers.
Dr. Mustafa Khattab
وہ تمہیں جس بات سے روکتا ہے وہ تو یہ ہے کہ تم اُن لوگوں سے دوستی کر و جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں جنگ کی ہے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے اور تمہارے اِخراج میں ایک دُوسرے کی مدد کی ہے۔ اُن سے جو لوگ دوستی کریں وہی ظالم ہیں۔
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
O believers! When the believing women come to you as emigrants, test their intentions—their faith is best known to Allah—and if you find them to be believers, then do not send them back to the disbelievers. These ˹women˺ are not lawful ˹wives˺ for the disbelievers, nor are the disbelievers lawful ˹husbands˺ for them. ˹But˺ repay the disbelievers whatever ˹dowries˺ they had paid. And there is no blame on you if you marry these ˹women˺ as long as you pay them their dowries. And do not hold on to marriage with polytheistic women. ˹But˺ demand ˹repayment of˺ whatever ˹dowries˺ you had paid, and let the disbelievers do the same. That is the judgment of Allah—He judges between you. And Allah is All-Knowing, All-Wise.
Dr. Mustafa Khattab
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب عورتیں ہجرت کرکے تمہارے پاس آئیں تو (ان کےمومن ہونے کی) جانچ پڑتا ل کرلو، اور ان کےایمان کی حقیقت اللہ ہی بہترجانتا ہے۔ پھر جب تمہیں معلوم ہو جائے کہ وہ مومن ہیں تو انہیں کفار کی طرف واپس نہ کرو۔ نہ وہ کفار کے لیے حلال ہیں اور نہ کفّار ان کے لیے حلال۔ ان کے کافر شوہروں نے جو مہر اُن کو دیے تھے وہ انہیں پھیردو۔اور ان سے نکاح کر لینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں جبکہ تم اُن کےمہر اُن کو ادا کردو۔ اور تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں روکے نہ رہو۔جو مہر تم نے اپنی کافر بیویوں کو دیے تھے وہ تم واپس مانگ لو اور جو مہر کافروں نے اپنی مسلمان بیویوں کو دیے تھے انہیں وہ واپس مانگ لیں۔ یہ اللہ کاحکم ہے، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ علیم وحکیم ہے
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
And if any of your wives desert you to the disbelievers, and later you take spoils from them, then pay those whose wives have gone, the equivalent of whatever ˹dowry˺ they had paid. And be mindful of Allah, in Whom you believe.
Dr. Mustafa Khattab
اور اگر تمہاری کافر بیویوں کےمہروں میں سے کچھ تمہیں کفّار سے واپس نہ ملے اور پھر تمہاری نوبت آئےتو جن لوگوں کی بیویاں اُدھررہ گئی ہیں اُن کو اتنی رقم ادا کرو جو اُن سےدیےہوئے مہروں کے برابر ہو۔ اُس خدا سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
O Prophet! When the believing women come to you, pledging to you that they will neither associate anything with Allah ˹in worship˺, nor steal, nor fornicate, nor kill their children, nor falsely attribute ˹illegitimate˺ children to their husbands, nor disobey you in what is right, then accept their pledge, and ask Allah to forgive them. Surely Allah is All-Forgiving, Most Merciful.
Dr. Mustafa Khattab
اے نبی ؐ ، جب تمہارے پاس مومن عورتیں بیعت کرنے کے لیے آئیں اور اس بات کا عہد کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی ، چوری نہ کریں گی، زنا نہ کریں گی، اپنی اولادکو قتل نہ کریں گی، اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑ کر نہ لائیں گی، اور کسی امرِ معروف میں تمہاری نافرمانی نہ کریں گی، تو ان سے بیعت لے لو اور اُن کے حق میں اللہ سے دعا ئے مغفرت کرو، یقیناً اللہ درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi
O believers! Do not ally yourselves with a people Allah is displeased with. They already have no hope for the Hereafter, just like the disbelievers lying in ˹their˺ graves.
Dr. Mustafa Khattab
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اُن لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ نے غضب فرمایا ہے، جو آخرت سے اسی طرح مایوس ہیں جس طرح قبروں میں پڑے ہوئے کافر مایوس ہیں۔
Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi